ایک جانب 5 اگست کے بعد س مقبضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کے نفاذ سے وہاں حالات انتہائی کشیدہ ہیں، تو ایسے میں آج ہفتے کے زور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ سول اعزاز سے نواز کر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔
نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیے جانے کے فیصلے کو اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایک جانب سے سماجی رابطوں کی متعدد ویب سائٹس پر اس فیصلے کے خلاف کھل کر آواز اٹھائی جارہی ہے تو وہیں برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے امارات کے ولی عہد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس پر نظر ثانی کریں۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے مختصر دورے پر کو ابوظہبی پہنچے، نریندر مودی نے قصر الوطن میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات پر بھی بات کی گئی۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے اعلیٰ ترین سول اعزاز دینے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
loading...
0 Comments
Leave a Reply. |