News247 Urdu
  • پاکستان
  • کھیل
  • دنیا
  • فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • دلچسپ و معلوماتی
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • ویڈیوز

کراچی میں پُرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری،شہر میں مزید نو ہلاکتیں 

2/10/2012

0 Comments

 
Picture
عادل عزیر خانزادہ، نیوز24/7 اردو سروس پاکستان
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پُر تشددواقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس میں تازہ واقعات میں اب تک نو افراد کو قنل کردیا گیا ہے، 

،ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے، صدر کے علاقے سے ایک ڈاکڑ کی دو روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔، کراچی پولیس کے مطابق نارتھ ناظیم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس ہید کونسٹیبل ہلاک ہوگیا ہے۔ تفصلات کے مطابق مقیول ناظم آباد تھانے میں تعینات تھا۔ جس کو دورانِ گشت قنل کردیا گیا۔
 شیرشاہ اور قائد آباد کے علاقے میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ گلستان جوہر میں رابعہ سٹی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے ایک زخمی چل بسا جبکہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں مچھر کالونی میں فائرنگ سے افضل نامی شخص ہلاک ہوا، ۔ لیاری کے علاقے ہنگورہ آباد میں فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے کارکن کو زخمی کردیا، اس کے علاوہ بلدیہ ٹاوٴن میں بس اسٹاپ کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کردیا، مقتول کی شناخت 45 سالہ نجیب کے نام سے ہوئی۔ ادھر لیاقت آباد کے علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، مقتول کو صابر کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، جبکہ لانڈھی کے علاقے شیرپاوٴ کالونی سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی۔ 
0 Comments



Leave a Reply.

    یہ بھی پڑھیں


    loading...

    RSS Feed

دیگر صفحات


  • رابطہ کریں
  • پرائیواسی پالیسی
  • کہانی بھیجیں
  • فیس بک
  • ٹوئٹر
© 2018 Copyright News247 Urdu
Powered by Create your own unique website with customizable templates.
  • پاکستان
  • کھیل
  • دنیا
  • فیچرز
  • انٹرٹینمنٹ
  • دلچسپ و معلوماتی
  • ٹیکنالوجی
  • کاروبار
  • ویڈیوز