نیوز 24/7 اردو ویب ڈیسک
پاکستان کے فاسٹ باؤلر حسن کی شادی کی تقریبات کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہے جن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
دبئی میں حسن علی کی منہدی کی رسم ہوئی جس میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں سمیت حسن کے اہلِ خانہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر حسن علی نے سبز اور سیفید رنگ کا لباس زیب تن کیا جو کافی مرکزِ نگاہ بھی رہا۔ حسن علی کی رسمِ حنا کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہوگئیں، جبکہ ان مداح آنے والی نئی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کررہے ہیں۔ تقریب میں مہمانوں کی پاکستانی دیسی اور چائنیز کھانوں سے تواضع کی گئی۔ واضح رہے کہ حسن علی کی شادی کا آج بھارتی دوشیزہ سعامیہ کے ساتھ نکاح ہوگا جس کی تیاریاں کئی روز پہلے سے ہی جاری تھیں۔ حسن علی اور بھارتی لڑکی میں محبت کیسے ہوئی جب سے حسن علی نے اپنی شادی کی خبروں کی تصدیق کی تب سے یہ سوال ہر کوئی پوچھا رہا ہے، یہاں تک کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹز پر کئی طرح کی باتیں کی جارہی ہیں۔ کچھ لوگ ایسا بھی کہہ رہے ہیں کہ حسن ایک بولڈ شخصیت کے مالک ہیں اور شاید ان کی ہونے والی اہلیہ بھی ایسی سوچ رکھتی ہیں۔ دونوں کی حالیہ کچھ تصاویر اس بات کو کافی حد تک ظاہر بھی کردیتی ہیں اور شاید دونوں کے درمیان آزاد گفتگو ہی ان میں محبت کا باعث بنی۔
0 Comments
|