پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نمل خاور نکاح کے بندھ میں بندھ گئے جس کی تقریب اسلام آباد میں منتقد ہوئی۔
نکاح کے موقع پر حمز علی عباسی نے سفید رنگ کی شلوار قمیض اور واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی، جبکہ نمل نے نہری رنگ کا جوڑا زیب تن کیا۔ نکاح کی ویڈیوز اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ ان کے مداحوں نے زندگی کے نئے سفر پر انہیں مبارک باد بھی پیش کیں۔ اس سے قبل اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی شادی پر مہندی اور ڈھولکی جیسی رسومات منانے سے صاف انکار کیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دونوں کی تصاویر کو بے حد پسند کیا گیا۔
0 Comments
بھارت کے نامور اداکارہ اور اسٹار شاہ رخ خان نے پاکستان کے خلاف فلمیں بنانی شروع کردی۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار کا فلمی کیرئیر زوال کا شکار ہے اور کئی برسوں سے ان کی کوئی بھی فلم سلور اسکرین پر خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ شاہ رخ خان فلموں میں ناصرف اداکاری بلکہ پروڈیوسر بھی ہیں اور اپنے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے کئی فلمیں بناچکے ہیں۔ بھارتی اداکار کی پروڈکشن میں اب ’نیٹ فلیکس‘ کی ویب سیریز ’بارڈ آف بلڈ‘ بنائی گئی ہے جو بھارتی ایجنٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس سیریز میں نہ صرف پاکستان بلکہ مسلمانوں کے خلاف بھی پروپیگنڈا کیا گیا ہے اور اس میں مرکزی کردار اداکار عمران ہاشمی نے کیا ہے۔ |